ابنا: کوفی عنان نے کہا کہ انہیں شام کی حکومت کی جانب سے گذشتہ روز ایک خط ملا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں جمعرات کی صبح چھے بجے سے فوج ہرطرح کے حملے بند کردے گي۔
شام کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر دہشتگردوں نے فوج حکومتی اور نجی اموال اور عوام پر حملے کئے تو وہ سخت جواب دے گي۔ یا د رہے شام کےوزیرخارجہ ولید المعلم نے دس اپریل کو کہا تھا کہ مختلف علاقوں سے فوج نکال لی گئي ہے۔
انہوں نےکہا کہ شام کی حکومت کے مثبت اقدامات کے باوجود دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شام نے جنگ بندی کے لئے دہشتگردوں سے تحریری ضمانت مانگي ہے کہ وہ حملے نہیں کریں گے۔ یاد رہے شام میں امریکہ اور اسکے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں۔....... /169